ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادھو ٹھاکرے: خاندان کا پہلا فرد جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچا

ادھو ٹھاکرے: خاندان کا پہلا فرد جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچا

Thu, 28 Nov 2019 10:36:24    S.O. News Service

ممبئی،28/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی)  ریاست مہاراشٹر کے نومنتخب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ مہاراشٹر کے طاقتور سیاسی خاندان بال ٹھاکرے فیملی کے واحد چشم و چراغ ہیں جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کے تیسرے فرزند ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے دیگر دو برادران جئے دیو ٹھاکرے اور بندا ٹھاکرے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نرم گفتار ادھو ٹھاکرے نے 27 جولائی 1960؍میں ممبئی میں جنم لیا ان کی والدہ آنجہانی مینا تائی ٹھاکرے کے وہ سب سے چہیتے بیٹے تھے۔ سر جے جے کالج آف آرٹ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والے ادھو ٹھاکرے فوٹوگرافی کے علاوہ غزل اور پرانے فلمی نغموں کے بھی شوقین ہیں۔ مکیش، سہگل اور محمد رفیع ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔


Share: